گورنرجگدیپ دھنکر مغربی بنگال کی دارلحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ شہر کے معروف بوٹانیکل گارڈن کی سیر کرنے پہنچے تھے ۔ گورنر جگدیپ دھنکر ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں ۔ جہاں انہوں نے کہا کہ میں نے کلپترو کے ایک درخت کے سامنے کھڑے ہو کر انہوں یہ پراتھنا کی ہے کہ بنگال میں امن و امان قائم رہے اور سیاسی تصادم کا خاتمہ ہو ۔ لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ درخت کلپترو کا نہیں بلکہ افریقی نسل کا باؤ باب کا درخت تھا۔
انہوں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امن کا پیغام دیا ہے میں چاہتا ہوں کے تشدد سے پاک بنگال پر امن ریاست بن جایے اور اس مقصد کے لئے ہم سب کو کام کرنا چاہیےْ
آپ سب بھی اس میں ساتھ دیں واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر جگدیپ دھنکر رابندر سروور میں بھی بھی سیر کرنے پہنچے تھے ا۔وہاں بھی انہوں نے ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ریاست میں سیاسی تصادم دیکھنے کا تجربہ ہوا ہے ہمارے خیالات ایک دوسرے سے جدا ہو ہی سکتے ہیں لیکن اس کے لئے تشدد سے کام لینا صحیح نہیں ہے اور جب بھی یہ اس طرح کی بات ہوتی ہے۔
بحیثیت گورنر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے میں چاہتا ہوں کہ تمام لوگ بنگال میں امن کی بحالی کے لئے کام کریں لگاتار ہونے والے سیاسی تصادم بند ہونا چاہئے بنگال جیسے خوبصورت ریاست میں اس طرح واقعات اس کی شبیہ بگاڑ سکتے ہیں ۔