ETV Bharat / state

Report On Violence In Bengal گورنر سی وی آنند بوس تشدد معاملے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجیں گے - مرکزی وزیر داخلہ کو رپورٹ بھیج

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس رام نومی کے جلوس کو لے کر ریاست کے کئی حصوں میں بدامنی سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرکز کو بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔دوسری طرف وزارت داخلہ نے بنگال میں تشدد کے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ Report On Violence In Bengal

گورنر سی وی آنند بوس تشدد معاملے کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجیں گے

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 10:31 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے ذرائع کے مطابق گورنر سی وی آنند بوس رواں ہفتے کسی بھی دن مرکزی وزیر داخلہ کو رپورٹ بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے بھی ہاوڑہ اور رشڑا میں بدامنی پر ریاست سے رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر قیادت وزارت کے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی نے کہا‌کہ مغربی بنگال کے گورنر سے کہا گیا ہے کہ وہ تشدد معاملے پر مبنی رپورٹ جلد سے جلد بھیجے۔

غور طلب ہے کہ ریاست کے بی جے پی صدر سکانتو مجمدار نے مرکزی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر ریاست کے مختلف علاقوں بشمول ہاوڑہ کے شیب پور اور ہگلی کے رشٹرا میں جاری بدامنی پر نظر رکھنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے خط میں مرکزی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ مرکز نے ریاست سے رپورٹ طلب کی ہے۔ لیکن اس معاملے میں گورنر سینٹر الگ الگ رپورٹ بھیجنے کا معاملہ بھی اہم ہے۔

ہاوڑہ کے شیب پور واقعے کے بعد راج بھون نے بتایا کہ بدامنی کے ان واقعات کی معلومات حاصل کرنے کے لئے راج بھون میں ایک الگ سیل قائم کیا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ بوس تمام معلومات اکھٹا کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:West Bengal Governor CV Anand Bose گورنر سی وی آنند بوس کا تشددزدہ علاقے کا دورہ

گورنر نے کہا کہ ریاستی حکومت کبھی بھی انتشار پسندوں کو سماج میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ واضح رہے کہ گورنر اپنا دارجلنگ کا دورہ مختصر کرکے ہگلی ضلع واپس لوٹ آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.