ETV Bharat / state

Governor CV Ananda Bose on Violence کالیاچک اور کالیاگنج تشدد واقعے پر گورنر فکرمند - مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے تشدد

گورنر سی وی آنند بوس نے کالیاچک اور کالیاگنج میں دو نابالغ لڑکیوں کی پر اسرار موت کے بعد رونما ہوئے پُر تشدد واقعات کے سلسلے میں ریاستی چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی سے تفصیلی رپورٹ طلب کیا ہے۔ گورنر اس معاملے کو لے کر کافی فکرمند ہیں۔

کالیاچک اور کالیاگنج تشدد واقعے کو لے کر گورنر فکرمند

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 12:41 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے تشدد کے معاملے میں نہ صرف تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے بلکہ چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کو کالیاچک اور کالیاگنج تشدد واقعے کے معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کالیا گنج تھانے میں آتشزنی کے واقعے کی خبر دہلی میں موجود گورنر سی وی آنند بوس تک بھی پہنچی۔ اس خبر کے بعد انہوں نے دہلی سے چیف سکریٹری اور ریاستی ڈی جی پی سے فون پر بات کی۔ کالیا گنج واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر کے بھیجنے کی ہدایت دی۔

گورنر سی وی آنند بوس یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اصل میں کیا ہوا، نابالغ کی موت کیسے ہوئی، کیس اور تفتیش میں کیا پیش رفت ہوئی، علاقے کی موجودہ صورتحال کیا ہے، اس بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگی جا رہی ہے۔حالات پر قابو پانے کے لئے کیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے 24 گھنٹے کے اندر پورے واقعہ پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔گورنر نے نہ صرف زبانی پیغام بلکہ پولیس اسٹیشن پر احتجاج اور آگ لگانے سمیت پورے واقعے میں 24 گھنٹے کے اندر پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Police Station Burn Down کالیا گنج میں راجبنسی اور آدیباسیوں نے تھانے میں آگ لگا دی

دوسری طرف گورنر سی وی آنند بوس نے بدھ کو دہلی میں تمام پروگراموں اور میٹنگز کو منسوخ کو مکمل کرنے کے بعد انہیں کولکاتا واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے چیئرپرسن پرینک کاننگو نے مالدہ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو مالدہ کالیچ میں ایک نابالغ لڑکی کی پراسرار موت کے سلسلے میں پہلے ہی ایک خط بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کی گئی رپورٹ اور واقعہ سے متعلق تمام معلومات طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.