ETV Bharat / state

CV Anand Bose گورنر کا حزب اختلاف کے رہنما کو جواب

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 1:51 PM IST

گورنر سی وی آنند بوس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کے طنزیہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عام آدمی ہیں۔عام لوگوں کے دکھ درد کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔ ان کا سابق گورنرز گوپال کرشن گاندھی اور جگدیپ دھنکر(موجودہ نائب صدر جمہوریہ) سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

گورنر کا حزب اختلاف کے رہنما کو جواب
گورنر کا حزب اختلاف کے رہنما کو جواب

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ ایک گورنر کی حیثیت سے جو کچھ کرنا تھا وہ کر رہے ہیں۔ سب سے پہلا کام ریاست میں جاری تشدد کے سلسلے پر مکمل طور پر قابو پانا ہے۔ تشدد کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے حزب اختلاف شبھندو و ادھیکاری کو حال ہی میں گورنر سی وی آنند بوس پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شبھندو ادھیکاری نے ان کا موازنہ ریاست کے دو سابق گورنروں گوپال کرشن گاندھی اور جگدیپ دھنکر سے کیا تھا۔

انہوں (شبھندو) نے کہا کہ موجودہ گورنر ریاست کے سابق دو گورنروں کی طرح متحرک نظر نہیں آتے۔ یہاں تک کہ اپوزیشن لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ سی وی آنند بوس کو گورنر کو ان کے فرائض اور کردار یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔ راج بھون (گورنر ہاوس)میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شبھندو ادھیکاری کے تبصروں کے پیش نظر گورنر نے کہا کہ یہ جمہوریت ہے۔ جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ کوئی بھی بغیر کسی خوف اور رکاوٹ کے اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: گورنر مغربی بنگال

آنند بوس نے کہا کہ مقابلہ برابری والوں سے کیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے جن کے نام لئے ہیں وہ دونوں عظیم شخصیت ہیں، میں ایک عام آدمی ہوں۔ میں ان کی عزت کرتا ہوں، میں نے ان سے سیکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ان لوگوں سے جتنا ممکن ہو سکے اتنا سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ میں اپنے دوست شبھندو ادھیکاری کی تنقید کا احترام کرتا ہوں۔ تنقید سے سیکھا جا سکتا ہے، میرے سامنے آئینہ رکھنے کا شکریہ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.