ETV Bharat / state

Governor CV Anad Bose راج بھون میں ریگنگ سیل کا قیام

جادو پور یونیورسٹی میں طالب علم کی مبینہ طور پر موت کے بعدراج بھون میں ’’ریگنگ ‘‘ سیل قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل پر طلبا یونیورسٹی اور کالجوں میں ہونے والے ریگنگ سے متعلق شکایت کرسکتے ہیں ۔اس سے قبل گورنر نے پنچایات انتخابات کے موقع پر امن سیل قائم کیا تھا۔

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 7:46 PM IST

راج بھون میں ریگنگ سیل کا قیام
راج بھون میں ریگنگ سیل کا قیام

کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے جادو پور نیورسٹی میں طالب علم کی پراسرار موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسری طرف راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر نے آج اس مسئلہ پر میٹنگ کی۔ بنیادی طور پر راج بھون یہ سیل بنا رہا ہے تاکہ مختلف یونیورسٹیوں کے سال اول کے طالب علموں سے اس بارے میں رائے پوچھی جائے کہ داخلے سے پہلے رگنگ سیل کو کس طرح مؤثر بنایا جائے۔ اس کے لیے بنیادی طور پر رابندر بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سیل کے لیے کچھ اراکین رکھے جا رہے ہیں۔ وہ گورنر کو مشورہ دیں گے۔

بدھ کو جادو پور یونیورسٹی کے مرکزی ہاسٹل کی تیسری منزل کی بالکونی سے گر کر سوپنادیپ کنڈو نامی پہلے سال کے طالب علم کی موت ہو گئی تھی۔ کچھ کا کہنا ہے کہ طالب علم نے کارنیس سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، کچھ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ زیادہ ریگنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم، سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ بدھ کی رات کچھ غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد وزیر تعلیم برتیا باسو نے گورنر کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کی نیند اب ٹوٹی ہے۔

دوسری جانب جادو پور تھانے کی پولس نے جادو پور واقعہ میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے۔ سوپندیپ کے والد رام پرساد کنڈو نے قتل (302) اور سازش (34) کا مقدمہ درج کرایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہاسٹل کے کچھ رہائشی ان کے بیٹے کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ غور طلب ہے کہ جادوپور تھانہ کی پولیس اور لالبازار کے ہومیسائیڈ ڈپارٹمنٹ کل رات سوپندیپ کے گھر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Jadavpur University Student Death جادو یونیورسٹی میں شعبہ بنگلہ میں سال اول کےطالب علم کی مشتبہ حالت میں موت

سوپندیپ کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت ایک خاص اونچائی سے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم میں اس کے جسم پر شراب نوشی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ سر کے بائیں جانب کی ہڈی میں شگاف تھا۔ بائیں پسلی بھی ٹوٹ گئی ہے۔ کمر ٹوٹ گئی تھی۔ اسی لیے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اندرونی چوٹیں شدید تھیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.