ETV Bharat / state

مغربی بنگال: گورنر نے ممتا کو راج بھون بلایا - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو راج بھون مدعو کیا ہے۔

ممتا بنرجی پر بنگالیوں کے جذبات کو مجروح کرنے کاالزام

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 11:02 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ممتا کو راج بھون مدعو کرنے کی اطلاع دی تاہم یہ بڑا سوال ہے کہ کیا مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گورنر کے ذریعہ مدعو کیے جانے پر راج بھون جائیں گے۔

اس سے قبل گورنر نے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو بھی طلب کیا تھا لیکن اعلیٰ افسران گورنر کی طلبی پر توجہ نہیں دی۔

گورنر نے کل چیف سیکریٹری راجیب سنہا اور ڈی جی بریندرا کو راج بھون طلب کیا تھا لیکن دونوں افسران میں سے کسی نے بھی راج بھون جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور نہ ہی ان دونوں افسران نے راج بھون نا آنے سے متعلق کچھ کہا ہے۔

گورنر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلوس کی قیادت کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی غیر قانونی کام کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تین روزہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ان کا ایک احتجاج امبیڈکر مجسمہ سے جوڑا سانکو تک ہوا جبکہ کل(منگل) جادو پور سے شروع ہوگا اور اس کے بعد ہوڑہ میدان سے دھرم تلہ نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل پرم مہر لگانے کے بعد ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرُتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

مرکزی حکومت کے خلاف جاری پرتشدد احتجاج اب خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے جس کی وجہ سے حالات بے قابو ہوگیے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.