ETV Bharat / state

West Bengal Governor گورنر ہاؤس میں ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی میٹنگ - ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر

وزیر تعلیم برتیا باسو نے یونیورسٹیوں کے ساتھ گورنر کی وائس چانسلر کی ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ راج بھون اور محکمۂ تعلیم دونوں مل کر یونیورسٹیوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کریں گے اور دونوں کے درمیان کوآرڈی نیشن متوازن انداز میں قائم رہے گا۔ West Bengal Governor Attends Meeting With Chancellors

گورنر ہاؤس میں ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی میٹنگ

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 10:45 AM IST

گورنر ہائوس میں ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی میٹنگ

کولکاتا: ماضی میں مغربی بنگال کے سابق گورنر اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر اور ممتا حکومت کے درمیان اس معاملے میں کافی رسہ کشی رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں بل لاکر گورنر کو ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے عہدہ سے ہٹاکر وزیر اعلیٰ کو مقرر کرنے کی تجویز پاس کی تھی ۔اگرچہ اس بل پر ابھی تک گورنر کا دستخط نہیں ہوا ہے۔اب اس معاملے میں حکومت کا موقف کیا ہے اس سے متعلق وزیر تعلیم برتیہ باسو نے کچھ بھی نہیں کہا ہے۔ برتیہ باسو نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہوئے تنازعات ماضی کا حصہ بن گیا ہے۔ برتیہ باسو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ہی ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور گورنر کے درمیان میٹنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی اس میٹنگ میں موجود تھا اور ملاقات کے دوران ہم نے کھل کر ریاستی یونیورسٹیوں کے مسائل اور صورت حال پر بات کی۔ برتیہ باسو نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ہی میٹنگ کی گئی ہے آج کی میٹنگ نتیجہ خیز رہی ہے۔ ہم مل کر کام کریں گے۔ محکمۂ تعلیم اور راج بھون کے درمیان تعامل و توافق قائم رہے گا ۔اس لیے آج کی ملاقات کو تاریخی کہا جاسکتا ہے۔ گورنر جو تمام ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر ہیں نے تمام ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی بات سنی اور وائس چانسلروں نے کھل کر اپنی مشکلات اور چلینجز سے گورنر کو آگاہ کرایا۔ برتیہ باسو نے کہا کہ آج کی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی۔

انہوں نے محکمۂ تعلیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ تعلیم کے دروازے نئی نسل کے لیے کھولا جائے۔ تاکہ نئی نسل بنگال کو آگے بڑھا سکے ۔ تعلیم سب سے طاقتور ٹول ہے۔ معاشرے میں تبدیلی کے لیے یہ ضروری ہے۔ وائس چانسلر نے غیر معمولی مشورہ دیا ہے۔ ہم ان کے مشوروں کی روشنی میں ایک نئے بنگال کی تعمیر کی طرف بڑھیں گے۔ برتیہ باسو نے بل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم ریاستی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے پاس آئے ہیں اور ہم ان سے گورنر کی حیثیت سے ملاقات نہیں کی ہے۔ تمام وائس چانسلرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی یونیورسٹیوں کے حالات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Malda school asks question on Azad Kashmir مالدہ کے اسکول میں آزاد کشمیر پر سوال، اپوزیشن کا ہنگامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.