ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کو ایک اور دھچکا، راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی - راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی

ترنمول کانگریس کے ناراض رہنما اور وزیر راجیب بنرجی نے وزارت جنگلات سے مستعفی ہو گئے۔ راجیب ریاستی حکومت سے استعفی دینے والے تیسرے وزیر ہیں۔

راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی
راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 2:32 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ناراض اور باغی رہنماؤں کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو جہاں غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں بی جے پی کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔اسی درمیان محکمہ جنگلات کے وزیر راجیب بنرجی نے وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیاہے ۔راجیب بنرجی کے اس اعلان سے ترنمول کانگریس کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔راجیب بنرجی نے اپنا استعفی نامہ وزیراعلی ممتا بنرجی کو بھیجا اور گورنر جگدیپ دھنکر کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔

راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی
راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی
راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی
راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی
راجیب بنرجی نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ میں نے وزارتِ جنگلات سے استعفی دے دیا ہے، لیکن رکن اسمبلی کے عہدے پر معیاد پوری ہونے تک برقرار رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی ممتا بنرجی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنے اہم عہدے پر کام کرنے کا موقع دیا۔میں وزارت سے مستعفی ہوا ہوں لیکن انتخابی سرگرمی سے منسلک رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔میں سیاست میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہوں۔واضح رہے کہ راجیب بنرجی وزارت سے مستعفی ہونے والے تیسرے ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں اس سے پہلے شھبندو ادھیکاری وزارت ٹرانسپورٹ اور لکشمی رتن شکلا وزارت کھیل سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔پارٹی بدلنے کے کھیل میں ترنمول کانگریس کو نو اراکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کے طور پر نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.