مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے شمالی24 پر گنہ کے پاتولی تھانہ علاقے میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں جلوس کی قیادت کررہے تھے۔
جلوس کے دوران ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش پر میبنہ طور پر ایک خاتون کو زدوکوب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
خاتون نے دلیپ گھوش کےخلاف پوتولی تھانہ علاقے میں شکایت درج کرائی ہے ۔
پولیس کے مطابق خاتون نے مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ شکایت درج کرائی ہے 354A, 509, 506, 34گھوش کے خلاف
پولیس کاکہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے ۔ اب تک اس ضمن میں کوئی ٹھوس ثابت نہیں ملا ہے۔ تفتیش جا ری ہے۔ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ متازعہ بیانات کے سبب سرخیوں میں رہنے والے دلیپ گھوش کے خلاف دوسری مرتبہ شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ اس سے قبل راناگھاٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ بنگال میں لنگی پہن کر شہریت ترمیمی ایکٹ خلاف پرُتشدد مظاہرہ کرنے والوں کو اتر پردیش اور کرناٹک کی طرح انہیں بھی گولی مار دینی چاہیئے۔
خیال رہے کہ ہوڑہ ضلع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ دوکروڑ بنگالی مسلمانوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔
گزشتہ روز دلیپ گھوش نے ایک بار متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاتھاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے وال مغربی بنگال کے دانشور اور ادیب بندر کے اولاد ہیں۔