ETV Bharat / state

کسان بل کے خلاف ٹریکٹر ریلی

جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا میں کسانوں اور ماہی گیروں نے کسان بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

کسان بل کے خلاف ٹریکٹر ریلی
کسان بل کے خلاف ٹریکٹر ریلی
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:34 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کسان بل کے خلاف احتجاج بھیانک شکل اختیار کرچکا ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں کسان بل کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسانوں کی حمایت میں جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی24 پرگنہ کے گوسابا میں کسانوں اور ماہی گیروں نے کسان بل کے خلاف احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔

کسانوں نے ٹریکٹروں کے ساتھ اور ماہی گیر مچھلی پکڑنے والے جال لے کر احتجاجی جلوس میں شامل ہوئے۔

کسانوں اور ماہی گیروں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔

احتجاجی جلوس میں شامل کسانوں اور ماہی گیروں نے بل اور مزدور قانون جلد سے جلد واپس لینے کا مطالبہ کیا

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی جینتو نسکر نے کہا کہ کسان بل کے خلاف احتجاجی جلوس مسجد باڑی سے شروع ہو کر پانچ کلو میٹر دور عیدگاہ کے پاس اختتام پزیر ہوا۔

اس احتجاجی جلوس میں سینکڑوں کسانوں اور ماہی گیروں نے شرکت کی۔ اس جلوس میں شامل ہونے والے لوگ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.