ETV Bharat / state

Buddhadeb Bhattacharya Health Update سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب کی حالت مستحکم - مغربی بنگال مارکسی کمیونسٹ پارٹی

سابق وزیراعلیٰ اورسی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان پر دواوں کا اثر تو ہو رہا ہے لیکن فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

بدھا دیب کی حالت مستحکم، دوائیوں کا اثر ہو رہا ہے

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 3:42 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے رہنما اور سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ وینٹی لیٹرسپورٹ پر ہیں حالانکہ ان کی حالت مستحکم ہے اور ان پر ادویات کا اثر ہورہا ہے۔

ڈاکٹر آشیش پاترا، جو 89 سالہ سابق وزیراعلیٰ بھٹاچاریہ کا علاج کر رہے ہیں، نے پیر کو بتایا کہ ان پر دوائیوں کا اثر ہورہا ہےاور انہیں ہوش آگیا ہے۔

ڈاکٹر پاترا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم نے آج صبح ان کے سینے کے کچھ معمول کے خون کے ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیے ہیں۔ رپورٹ کے نتائج آنے کے بعد تقریباً 12.30 بجے ہمارے میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔

سابق سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو ممبرمسٹر بھٹاچاریہ کو مسلسل بخار کے بعد نچلے سانس کی نالی میں انفیکشن کی شکایت پر ہفتہ کی دوپہر ووڈ لینڈز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Buddhadeb Bhattacharya Hospitalised سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ، اسپتال میں داخل

ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر کوشک چکرورتی (میڈیسن)، ڈاکٹر ساؤتھک پانڈا (کریٹیکل کیئر)، ڈاکٹر سشمیتا دیبناتھ (کریٹیکل کیئر)، ڈاکٹر سروج منڈل (انٹروینشنل کارڈیالوجی)، ڈاکٹر انکن بندوپادھیائے (انٹرنل میڈیسن اینڈ پلمونولوجی)، ڈاکٹر دھروبا بھٹاچاریہ (انٹرنل میڈیسن اینڈ کریٹیکل کیئر)، ڈاکٹر آسیس پاترا (ایناستھیزیالوجی)، ڈاکٹر سومناتھ میتی، اور ڈاکٹر سپترشی باسو (فزیشن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ووڈ لینڈز) ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.