محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 1291 نئے یومیہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ چھ مئی سے جاری سخت کورونا گائیڈ لائن کی وجہ سے کوویڈ کے تازہ کیسز میں کمی آئی ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 20 اموات ہوئی ہیں تاہم گزشتہ ڈھائی مہینوں میں پہلی مرتبہ اموات کی تعداد 25 سے کم درج ہوئی ہے۔ ریاست میں فی الحال کورونا مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 5 ہزار 9 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 18 ہزار کے قریب لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
ریاست میں کورونا سے 1777 لوگ صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے گھر واپس لوٹے ہیں۔ اس طرح صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 98.21 فیصد ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر اضلاع پر ایک نظر:
یومیہ کیسز
شمالی 24 پرگنہ 172
مشرقی مدنی پور 153
دارجلنگ 122
جنوبی 24 پرگنہ 117
کولکاتا 111
وہیں پرولیا، کالمپونگ اور مالدہ ضلع میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال محکمہ نے کہا کہ اب ہمارے سامنے کورونا وائرس کی آنے والی تیسری لہر سے نمٹنے کا سخت چیلنج ہے. کیونکہ ڈیلٹا ویرینٹ پہلی اور دوسری لہر سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اس سے زیادہ نرمی برتنے کا مطلب خطرے کو دعوت دینا ہے. عام لوگوں کو اس کا بھیانک خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے. لوگ احتیاطی تدابیر پر کم توجہ دیں گے جس کے سبب بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا. پرائیوٹ بس خدمات کی بحالی کے دوران کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزیوں کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔