ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ریاستی وزیر فرہاد حکیم پر 'کو-ویکسین' کا ٹرائل کیا گیا - کورونا وائرس کا حفاظتی ٹیکہ

کو-ویکسین کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹرائل کے تحت ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے خود آگے بڑھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر کورونا وائرس کا حفاظتی ٹیکہ (ویکسین) کا ٹرائل لیا۔

image
image
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 7:15 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کو-ویکسن کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹرائل کیا گیا اس ویکسن کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹرائل کے تحت فرہاد حکیم کے جسم پر کوویکسن کی آزمائش کی گئی۔

گورنر جگدیپ دھنکر کے ہاتھوں این آئی سی سی ڈی کے تحت کو-ویکسن کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹرائل کا افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ این آئی سی ای ڈی کی یہ پہل قابل تعریف ہے مرکزی حکومت کی جانب سے اس ادارے کو بھر پور تعاون حاصل ہے۔ امید ہے کہ ریاستی حکومت بھی اسی نقش قدم پر چلے گی۔

کوویکسین
کوویکسین

ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے علاوہ تقریباً ایک ہزار لوگوں نے بھی رضاکارانہ طور پر کوویکسین ٹرائل کروایا ہے۔

اس موقع پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'کوویکسن کی آزمائش کی جانی تھی اس کے لیے سینکڑوں لوگوں کو منتخب کیا گیا تب میں نے بھی سوچا کہ ان سینکڑوں لوگوں میں، میں بھی شامل ہوجاؤں کیونکہ میں بھی ایک آدمی ہوں'۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ کوویکسن صد فیصد کامیاب ہوگا اس میں شک کی گنجائش نہیں ہے، دوسری طرف ڈاکٹروں نے کہا کہ کوویکسن لینے والے وزیر فرہاد حکیم سمیت تمام لوگوں پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ ان لوگوں کو جانچ کے لئے بلایا جائے گا اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی ان کے جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی تو نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.