ETV Bharat / state

MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر چودھری پنچایت انتخابات میں لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے کے لیے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔ MP Adhir Choudhary Louds For Alliance

کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 12:39 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں چند مہینوں کے اندر اندر ہونے والے پنچایت انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان کانگریس نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور دیا ہے۔ رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے اس معاملے پر کانگریس کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ اوپری سطح پر اتحاد کی مخالفت کر سکتے ہیں لیکن نچلی سطح کے کارکن ترنمول اور بی جے پی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا چاہتے ہیں۔ لہذا کانگریس ساگردیگھی ضمنی انتخابات کے طرز پر پنچایت انتخابات میں بھی لفٹ فرنٹ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔

2016 کے اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیوں نے ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑا۔ 2021 اسمبلی انتخابات میں دونوں کے درمیان جزوی طور اتحاد دیکھا گیا۔2019 لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ نے سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ گذشتہ چند انتخانات میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:Congress MP Adhir Ranjan Choudhary کانگریس کا پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے پنچایت انتخابات میں سی پی آئی ایم کے ساتھ اتحاد پر زور دیا ہے۔ ادھیر نے اس اتحاد کے سلسلے میں لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس کو ایک خط لکھا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے سی پی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم سے فون پر بات چیت کی ۔ تاہم سی پی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد سلیم فی الحال اتحاد پر تبصرہ کرنے سے گریزاں ہیں۔ کیونکہ ریاست میں پنچایت انتخابات کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ محمد سلیم نے کہا کہ وہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بارے میں سوچیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.