مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ پیر کے روز ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی شھبندو ادھیکاری کے گڑھ نندی گرام میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔
شھبندو ادھیکاری کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ممتا بنرجی پہلی مرتبہ نندی گرام میں عوامی جلسے کو خطاب کرنے والی ہیں۔
نندی گرام کے فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے عوامی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ پہنچے۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کے جلسے کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ جلسے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف مدنی پور ضلع ترنمول کانگریس کے صدر سومن مہاپاترا نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے جلسے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
'ممتا بنرجی چین سے ویکسین خرید کر مفت تقسیم کریں گی؟'
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری نے گزشتہ آٹھ جنوری کو نندی گرام میں عوامی جلسے کو خطاب کیا تھا۔