کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی خواہش ہے کہ چندریان-3 کے سائنسدانوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے ریڈ روڈ پر ایک عظیم الشان میٹنگ میں نوازا جائے گا۔ جلد ہی حکومت باضابطہ اس سلسلے میں خط لکھے گی ۔اگر اسرو کے سائنس داں اس پروگرام کےلئے راضی ہوجاتے ہیں تو پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ قبل ازیں چیف منسٹر نے چندریان 3 سے وابستہ بنگالی سائنسدانوں کو مبارکباد دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ممتابنرجی بنگالی فنکاروں کو استقبالیہ سے نوازنا چاہتی تھیں۔ لیکن اس مرتبہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی چندریان 3 ٹیم کے ساتھ ساتھ ان کی بھی عزت کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم پروگرام کی تاریخ اسرو کے تجویز کو قبول کرنے کے بعد ہی طے کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی یہ اعزاز ریڈ روڈ پر درگا پوجا کارنیول کی طرح شاہانہ انداز میں منعقد کرنا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Solar Mission Aditya L1 اسرو کا بڑا اعلان، سولر مشن آدتیہ ایل 1 دو ستمبر کو لانچ کیا جائے گا
چندریان 3 نے 23 اگست کو چاند کی سطح پر لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس تاریخی دن کی یاد میں ہر سال 23 اگست کو قومی خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتہ کو اسرو کا دورہ کرتے ہوئے کیا تھا۔ یونان سے واپس آنے کے بعد وزیر اعظم نے بنگلورو میں اسرو ٹیم کا خیرمقدم کیا۔ ممتا بنرجی اس تاریخی لمحے کو بنگال کی سرزمین پر منانا چاہتی ہیں۔