ممتا بنرجی نے ڈاکٹر سے بھی سابق وزیر اعلی کی حالت کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو تمام تر سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ میں بھگوان سے دعا کرتی ہوں کہ سابق وزیراعلی بدھادیب بھٹاچاریہ جلد سے جلد صحتیاب ہو کر گھر واپس لوٹیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بدھادیب بھٹاچاریہ کے گھروالوں کے ساتھ ہمدردی ہے اور ان کے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ سابق وزیراعلی کے علاج میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر ان کے لئے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ وینٹیلیٹر پر
واضح رہے کہ آج شام بدھادیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا، حالت مزید بگڑنے پر سابق وزیراعلی کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت نازک بتائی ہے۔