جھاڑگرام:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آج بیل پہاڑی کا دورہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں بالخصوص آدی باسی افراد سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال سے تبادلہ خیال کیا۔West Bengal CM Mamata Banerjee Slam PM Modi On MNRGES Fund Issue
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال حکومت کے ماتحت تمام ترقیاتی اسکیم شاندار طریقے سے چل رہیں ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کے تحت چلنے والی اسکیموں میں دشواری ہے۔ یہ دشواری مرکزی حکومت کی جانب سے پیدا کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنر نی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت مغربی بنگال سے جی ایس ٹی کے نام پر کروڑوں روپے وصولی کرتی ہے لیکن اس کے بدلے ہمیں کچھ نہیں دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مینریگا اسکیم کے تحت مغربی بنگال میں سو روزہ روزگار اسکیم کے تحت لوگوں کو بڑے پیمانے پر کام مل جاتا ہے لیکن جب انہیں تنخواہ دینے کی بات آتی ہے تو مرکزی حکومت فنڈ جاری نہیں کرتی ہے۔
وزیراعلی ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سیاسی انتقام کے تحت مغربی بنگال میں جاری مینریگا اسکیم کے تحت ملنے والے فنڈ کو روک کر رکھی ہوئی ہے، اسے کیا لگتا ہے اس کے لئے ہم پیر پکڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee مذہب کی بنیاد پر ووٹر لسٹ سے ناموں کو خارج کیا جارہا ہے
ان کاکہنا ہے کہ لوگ سو دنوں تک کام کرتے ہیں لیکن اس اسکیم کے تحت انہیں تنخواہ نہیں ملتی ہے۔ ہم ان مزدوروں کو تنخواہ کیسے دے سکتے ہیں ہماری ساری رقم اور فنڈ مرکزی حکومت نے روک رکھی ہے۔انہیں (مرکزی حکومت) کیا لگتا ہے کہ ہم ان کے پیروں پر گر کر گڑ گڑائیں گے۔ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بیل پہاڑی کے ایک گاوں میں پکوڑے کی دکان میں آلوچاپ ،شنگاڑہ اور بیگونی بنا کر لوگوں کے درمیان تقسیم کی ۔West Bengal CM Mamata Banerjee Slam PM Modi On MNRGES Fund Issue