ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee Slam Central Govt مرکزی حکومت غریبوں کا کھانا چھین رہی ہے

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 6:57 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پنچایت انتخابات سے قبل پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منریگا سمیت مختلف پروجیکٹوں سے ریاست کو محروم کیا جارہا ہے۔ CM Mamata Banerjee Slam Central Govt

مرکزی حکومت غریبوں کا کھانا چھین رہی ہے
مرکزی حکومت غریبوں کا کھانا چھین رہی ہے

ہاوڑہ:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے پنچلا میں انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت غریب لوگوں سے کھانا چھین رہی ہے۔ بنگال کے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی شکایت کی کہ مرکزی حکومت غریبوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے خود کو چھپانے میں مصروف ہے۔

جمعرات کو پنچلا میٹنگ سے قبل کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاست کی ترقی کا جائزہ لینے کے علاوہ انہوں نے مرکزی حکومت پر ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک سلوک کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی افسوس ہے کہ مرکز نے 100 دن کے کام کے لیے پیسے نہیں دیے۔ اگر دیا ہوتا تو میں شکایت نہیں کرتی

وزیر اعلیٰ ممتا نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کے پاس اب بھی کروڑوں روپے کا بقایا ہے۔ اس تناظر میں کہا کہ میں مرکزی حکومت سے اپیل کروں گی کہ غریب عوام کا پیسہ مت مارو۔ مہربانی کرکے غریبوں کو پیسے واپس کر دیں۔

وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے 10 لاکھ کام کے دن بنائے ہیں حالانکہ مرکزی حکومت نے 100 دن کے کام کی اسکیم کے تحت لوگوں کے کام کے لیے رقم رکھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے 10 لاکھ جاب کارڈ حاصل کرنے والوں کو نوکریاں دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے شکایت کی کہ دیہی سڑکیں، آواس یوجنا بنگلہ باری پروجیکٹ جیسے 100 دن کا کام بھی روک دیا گیا ہے۔ ممتا نے یہ بھی کہا کہ 11 لاکھ لوگوں کے پیسے واجب الادا ہیں۔ ہاؤسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا مطالبہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے رقم دیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Lashes Out BJP ڈبل انجن کی حکومت تمام محاذ پر ناکام

انہوں نے کہا کہ وہ صرف تصویریں لگاتے ہیں۔ اور گھروں کی تعمیر کیلئے رقم نہیں دے رہ ی ہے۔ ممتا بنرجی نے یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ محروم کئے جانے کے باوجودہم سڑکو ں کی تعمیر کریں گے اس کے لئے دو ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.