ETV Bharat / state

Mamata Banerjee 'بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد انڈیا تیار' - یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ

ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال میں گولی مارو کے سلسلے میں نعرہ بازی کرنے والوں کو فورا گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بنگال کی سرزمین متنازع نعرہ بازی کے لئے نہیں ہے۔

بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد انڈیا تیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 8:54 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بار بار شکایت کی ہے کہ مرکزی حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے۔ ٹی ایم سی کی سربراہ نے بی جے پی پر حکومتی کام کاج میں مداخلت کرنے کا بھی الزام لگایا۔

ٹی ایم سی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔اس کے ساتھ پولیس محکمہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ گولی مارو سے متعلق نعرہ بازی کرنے والوں کو فورا گرفتار کرے۔ اس طرح کی نعرہ بازی کرنے والوں کی وجہ سے ماحول خراب ہو سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کسی نے انہیں (میسج)پیغام بھیجا کہ ابھیشیک بنرجی کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے گرفتار کر لیا جائے گا۔ لیکن وزیر اعلیٰ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ پیغام کس نے بھیجا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ بے قصوروار اپوزیشن پارٹی کے رہنماوں کو جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے لیکن کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee On DA Issue مشکلات کے باوجود ملازمین کو وقت پر تنخواہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

ممتابنرجی نے کہاکہ ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے بی جے پی کو اقتدار سے بے داخل کرنا ہی پڑے گا۔ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے انڈیا تیار ہے۔ میں عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ انڈیا کو کامیاب بنائے۔ انڈیا کی کامیابی سے ہی آپ کی ترقی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.