پٹنہ/کولکاتا:اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کےلئے منعقد اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ میں ملک کی بیشتر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی ۔بہار کے وزیرا علیٰ نتیش کمار او تیجسوی یادہ کے ذریعہ بلائی گئی اس میٹنگ میں کانگریس کے صدر ملک ارجن سنگھ کھڑکے اور راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے چیرپرسن اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی، فرہاد حکیم اور ڈیرک اوبرائن بھی میٹنگ میں موجود تھے۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ابتدائی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 2024 کے انتخابات میں اپوزیشن متحد ہو کر لڑے گی۔
میٹنگ کے اختتام پر ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں جو تشدد کر رہی ہے اسے ختم کرنے کے لیے اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں نہیں ہیں ۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر نے کہا ہم بھی ملک کے شہری ہیں۔ ہمیں بھی برا لگتا ہے جب منی پور جلتا ہے۔ بی جے پی کی جابر، آمرانہ حکومت ختم ہونی چاہیے۔ ہمارے یہاں راج بھون سے متوازی حکومت چل رہی ہے۔ کوئی اس کے خلاف بولتا ہے تو ای ڈی، سی بی آئی کو کام پر لگادیا جاتا ہے۔ دلت، خواتین، روزگار کی پرواہ نہیں کرتے مزدروں کو سو دن کے پیسے نہیں دئے جارہے ہیں۔ اگر بی جے پی اگلا عام انتخابات جیت جاتی ہے تو مستقبل میں ملک میں الیکشن نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Patna Opposition Meeting پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ اختتام پذیر، اگلی میٹنگ 12 جولائی کو شملہ میں
میٹنگ کے بعد نتیش کمار، ملکارجن کھرگرا نے کہا کہ اپوزیشن کی اگلی میٹنگ 12 جولائی کو شملہ میں ہوگی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کے درمیان معمولی اختلافات ہونے کے باوجود بھی سبھی لچکدار ہوں گے اور متحد ہوکر الیکشن لڑیں گے۔
یواین آئی