ETV Bharat / state

ممتا بنرجی دہلی کے چار روزہ دورے پر - سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوسکتی

Mamata Banerjee Slam BJP وزیرا علیٰ ممتا بنرجی دہلی کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران جہاں وہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کریں گی وہیں بنگال حکومت کے واجبات کی ادائیگی کے مطالبے کے ساتھ وزیرا عظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی۔

ممتا بنرجی دہلی کے چار روزہ دورے پر
ممتا بنرجی دہلی کے چار روزہ دورے پر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 5:22 PM IST

کولکاتا: انڈیا اتحاد کی منگل کو ہونے والی میٹنگ میں اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا ترنمول کانگریس نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتس گڑھ میں کانگریس کی عدم کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم کانگریس کے ساتھ چلنے کی بھی بات کہی ہے۔

کانگریس بھی ترنمول کانگریس کی حمایت اور اس کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آئی ہے۔راجیہ سبھا سے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کی معطلی پر بھی کانگریس نے سخت تنقید کی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے تین دن بعد کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے چیئرمین کو خط لکھ کر ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کی معطلی کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں ملک ارجن نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کی معطلی کو ہٹایا جائے۔ کیونکہ وہ 13 دسمبر کو پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق انڈیا الائنس کی جانب سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جو کھرگے کے خیال میں کافی معقول ہے۔ کھرگے نے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پارلیمنٹ کی روایت کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے باہر دیگر مواقع پر میڈیا کے سامنے بات کی، لیکن پارلیمنٹ میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

  • #WATCH | When asked if she wants an alliance with Congress in West Bengal, CM Mamata Banerjee says, "...Somebody must bell the cat...I don't have any problem if they have genuine things. But in West Bengal, they have only two seats. I am open to talk and discuss..." pic.twitter.com/dsUfKOmSym

    — ANI (@ANI) December 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:ممتا بدھ کو مودی سے ملاقات کے دوران بنگال کے واجبات ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گی

اس سے قبل کانگریس پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخی کے سوال پر مہوا موئترا کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آئیں۔واقعہ کے دن جب مہوا پارلیمنٹ اسکوائر میں گاندھی مجسمہ کے قدموں میں نامہ نگاروں کے سامنے بیان دے رہی تھیں، سونیا گاندھی ان کے بالکل پیچھے کھڑی تھیں۔ راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ یہاں تک کہ ادھیر رنجن چودھری جو بنگال کے بہرام پور سے منتخب ہوکر آتے ہیں اور ممتا بنرجی کے بڑے نقادوں میں سے ایک نے بھی مہوا موئترا کی حمایت میں کھڑی ہوئی نظر آئیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.