کولکاتا: مغربی بنگال کی حکومت بدعنوانی کے الزامات سے بچنے کے لیے خصوصی مشاہداتی ٹیم بنائی ہے۔ اس کے لیے 21 سینئرافسران کو مقر ر کیا گیا ہے، جن میں آئی اے ایس رینک کے 3 تجربہ کار افسران کو رکھا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے کئی مرتبہ بدعنوانی کی شکایت کر رکھی ہے۔ پنچایت دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق مرکزی حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 11 لاکھ مکانات کی تعمیر کا فنڈ جاری کیا ہے، لیکن محکمہ پنچایت نے 49 لاکھ صارفین کی فہرست پہلے ہی تیار کر لی تھی۔ اس بار اس فہرست پر گھر گھر سروے کرکے منصفانہ طریقے سے فنڈ جاری کیا جائے گا۔ نوبنو نے افسران کو اس کے لیے پولس سے بھی مد دلینے کو بھی کہا ہے۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Set Up SPL Team To Monitor Pradhan Mantri Awas Yojana
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee آج بھی لڑنے کا جذبہ ہے:وزیراعدلیٰ ممتابنرجی
ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو ان تمام کاموں پر کڑی نظر رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 21 افراد پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رقم لینے والوں کی نگرانی کرے گی۔ وہ اس کے حقدار تھے یا نہیں۔جو لوگ انکم ٹیکس جمع کرتے ہیں یا موٹر بائک، اسکوٹر یا دو پہیہ گاڑیاں رکھتے ہیں وہ آواس یوجنا کے تحت نہیں آسکتے ہیں۔
اس طرح کل تیرہ شرطیں رکھی گئی ہے۔ یہ شرائط بنیادی طور پر مرکزی حکومت نے عائد کی ہیں۔ تاہم مرکزی حکومت کی شرائط کے ساتھ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں کئی شرائط بھی شامل کی ہیں۔ اندرا آواس یوجنا، گیتانجلی جیسی اسکیموں سے فوائد حاصل کر نے والوں کو بھی پردھان منتری آواس یوجنا کا فائدہ نہیں ملے گا۔West Bengal CM Mamata Banerjee Set Up SPL Team To Monitor Pradhan Mantri Awas Yojana