مرکزی وزیر پیوش گوئل کے نام خط میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ذاتی طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برج کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف فیل ہوچکا ہے۔چوں کہ دسمبر میں تعمیر مکمل ہونا ہے اس لیے اس کو منظوری دی جائے۔
ممتابنرجی نے خط میں لکھاہے کہ میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ ذاتی طور پرمداخلت کرتے ہوئے ریلوے برج کی تعمیرکومنظورہ دیں۔
انہوں نے کہاکہ اس برج کی اہمیت کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک اہم برج ہے۔ اس کے بغیر جنوبی کولکاتا کے ٹریفک نظام کوبہتر نہیں بنایا جاسکتاہے۔
محترمہ ممتابنرجی نے کہاکہ گنگاساگر میں پورے ملک سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ اس برج کے ذریعہ ہی سینکڑوں افراد گنگاساگر جاتے ہیں۔ اگر یہ برج وقت پر بن جاتاہے تومیلے میں آنے والے ہزاروں افراد اضافی سفر کرنے سے بچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ ماجرہاٹ برج کاایک حصہ سیالدہ بج بچ سیکشن کے درمیان گرگیاتھا۔اس واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ متعدد افرادزخمی ہوئے تھے۔
ریلوے انتظامیہ نے برج کی تعمیر کااعلان کیا تھا۔ لیکن ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب برج کی تعمیری کام التو ہے۔اس سے لوگوں کوبڑی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔