کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ شکشا شری اسکالرشپ درج فہرست ذاتوں کے لئے ہے۔ انہیں پیسے ملتے ہیں۔ ہاسٹل کے پیسے ادا کئے جاتے تھے، پہلے رقم نہیں ملنے کی شکایت آتی تھیں۔ اس لئے رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی ہے۔ انہیں تمام سہولیات دی جاتی ہیں۔ شمالی اور جنوبی مختلف جذبات رکھتے ہیں۔West Bengal CM Mamata Banerjee Says We Respect Tribals In Our Society
انہوں نے کہاکہ مجھے سب کچھ دیکھنا ہے۔ ہم نے بابا صاحب امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ سے گروچند ٹیگور یونیورسٹی کی ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور تجویز ہے تو براہ کرم دیں۔ساتھ ہی ممتا بنرجی نے خبردار کیاکہ افواہوں پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:NRC Scare In West Bengal وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی لوگوں سے ووٹر لسٹ میں نام درست کرانے کی اپیل
برسا منڈا کی سالگرہ گزشتہ منگل کو جھاڑ گرام میں ممتا بنرجی نے منایا تھا وزیراعلیٰ نے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا اور ان کی شکایات سنیں۔ ممتا نے پورا دن قبائلیوں کے ساتھ گزارا۔ اپوزیشن کیمپ بھی نہیں چھوڑا گیا۔ سوکانت مجمدار سے لے کر شوبھندو ادھیکاری تک سبھوں نے برسا منڈا کے یوم پیدائش کو بڑے اہتمام سے منایا۔ ریاست بھر میں بی جے پی نے مختلف پروگرام انعقاد کیا تھا۔ آج اسمبلی میں ممتا کے قبائلی ترقی کے اعلانات کو پنچایت انتخابات کے تناظرمیں دیکھا جاتا ہے۔West Bengal CM Mamata Banerjee Says We Respect Tribals In Our Society