ETV Bharat / state

'طلباء کوخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں' - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کررہے طلباء کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

'طلباء کوخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'
'طلباء کوخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 9:25 PM IST

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلوس کی قیادت کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ملک میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما اور وزیرداخلہ امت شاہ بی جے پی کے حامیوں کو چھوڑ کردوسری سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو بدعنوان کہتے ہیں۔

'طلباء کوخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

تمام دوسری پارٹیوں کو بدعنوان کہتی ہے اور خود کو سفید مگر بی جے پی میں جاتے ہی تمام بدعنوان رہنما صاف ستھرے ہوجاتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدی روپا کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عصبیت کی بنیاد پر ہی احتجاج کے دوران مرنے والے افراد کو معاوضے کے اعلان کو واپس لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں۔میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اس لیے انہیں کسی سے بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ طلباء کو خو ف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت کو طلباء کا آزادانہ طور پر اپنی بات رکھنا پسند نہیں ہے۔بی جے پی طلباء کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر طلباء مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت طلباء کے ساتھ ہے اور انہیں بے خوف ہوکر احتجاج جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کے ساتھ حکومت کے علاوہ عام لوگ بھی کھڑے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے منظور شدہ شہریت ترمیمی ایکٹ ، آین آرسی اور این پی آر کے خلاف جنگ کا جاری رکھنے کااعلان کیا۔

مسلمانوں کی گھنی آبادی والا علاقہ راجہ بازار میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نےکہاکہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.