ETV Bharat / state

'مودی بھارت کے وزیرا عظم ہیں یا پاکستان کے سفیر؟' - سلی گوڑی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف عوامی جلسے

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سلی گوڑی میں  شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر مخالف جلسے میں وزاعظم نریندر مودی کی شدید الفاظ میں تنقید کی۔

' مخالفت کرنے والوں کو پاکستانی کہتے ہیں مودی'

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 5:03 PM IST

سلی گوڑی میں شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”بھارت ایک بڑا ملک ہے، جس کے پاس ایک مضبوط اور مستحکم کلچر اور روایات ہے، مگر مودی مسلسل ہمارے ملک کا پاکستان سے موازنہ کرتے ہیں۔

' مخالفت کرنے والوں کو پاکستانی کہتے ہیں مودی'

ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ مودی جی یہ بتائیں کہ کیا آپ بھارت کے وزیر اعظم ہیں یا پھر پاکستان کے سفیر“؟ ہر ایک معاملے کو پاکستان سے کیوں جوڑ دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ جمعرات کو وزیرا عظم مودی نے اپنی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرکے پاکستان کے کاز کی حمایت کررہی ہیں۔جبکہ یہ قانون پاکستان میں ستائے گئے مظلومو ں کو شہریت دلانے والاقانون ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیرا عظم نے بھارت کو فراموش کردیا ہے کیا بھارت کو پاکستان سے متعلق بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کی مخالفت کرنے والے لیڈروں میں سب سے آگئے ہیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ بھارت کے شہریوں کو 70سال بعد اپنی شہریت کو ثابت کرنی پڑی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ لوگوں کو روزگار، ملک میں غذائی قلت سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ جیسے ایشوز پر بات کرنے کے بجائے پاکستان بھیجنے کی بات ہورہی ہے۔اس سے زیادہ شرمناک بات کیا اور ہوسکتی ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظور کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اعلیٰ سطح پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ترنمول کانگریس کی ہدایت کے بعد سے ہی پورے ریاست میں ترنمول کانگریس کی جانب سے شہریت ترمیمی ایکٹ ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں مغربی بنگال کے عوام وزیراعلیٰ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف آوازبلند کررہے ہیں۔

سلی گوڑی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کے خلاف آوازبلند کرنے والے لوگ پاکستانی قراردیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مخالفت کرنا غلط نہیں ہے ۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے نام پرلوگوں کوگمراہ کرنے کی کوسازش کی ہے۔ یہ غلط ہے ۔ لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ غلط پالیسی کے خلاف آوازبلند کرنے کا مطلب پاکستانی ہے تو سب سے وزیرنریندرمودی پاکستانی ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ مودی پاکستان کی باتیں کرکے خود کو پاکستان کے ہمدرد ساتھ کرتے رہے ۔ہمم بھارتی ہیں ۔ہمیں غلط اور صحیح کا پتہ ہے۔مخالفت جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بنگال کے عام لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنےکے لیے تیار ہوں مگرریاست میں کسی بھی قیمت پر شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی نافذ ہونے نہیں دوں گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.