مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور ضلع کے بالوگھاٹ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ عجیب بات ہے پورے ملک میں غدار غدار کے نعرے لگاجارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میرے اور ساتھ تمام بھارتی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ غدار کون ہے۔ ملک میں ہر شخص بھارتی ہے تو غدار کون ہے۔ اس کی وضاحت کرنی پڑے گی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے والوں کو یہ بات سمجھ میں آنی چاہئے کہ بھارتی بھارتی ہیں غدار نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پورا ملک جانتا ہے کہ غدار کا اولاد کون ہے۔ اس کے بارے میں بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آ نے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ ملک کا غدار کون ہے۔
!['عام لوگ باتیں گے کہ غدار کون ہے'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6292809_ban.jpg)
وزیراعلیٰ نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کون لا رہا ہے۔ اصل بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کی بات کون کر رہا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف محاذ کون کھول رکھا ہے۔ اس کا حساب کون دے گا۔
ممتابنرجی نے کہاکہ ہمیں کسی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انتخابات سے قبل چند لوگ کہتے ہیں کہ 15 لاکھ روپے دیں گے۔ دوکروڑ دیں گے۔ کہاں ہے یہ رقم ۔ کس کے پاس ہے یہ رقم۔ لوگوں کو گمراہ کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
لوگوں کو سچائی پتہ ہے۔ انتخابات کا وقت قریب ہے۔ بی جے پی کو ووٹ کون دے گا کیوں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام لوگوں کو بدر کرنے کی بات کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی ہیں اور ہمیں کوئی بھی ملک بدر نہیں کرسکتا ہے۔ دہلی سنبھلتا نہیں ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ لات مار ملک بدر کریں گے۔ کیا یہ کھیلا بات ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری ملنے کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نئے قانون کے خلاف تحریک چلا رہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ریاست کے تمام اضلاع میں نئے قانون کے خلاف جلسہ وجلوس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ریاست کے کل 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے۔