ETV Bharat / state

'امت شاہ سے سی اےاے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی' - مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنر جی

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھونیشور میں وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران شہریت ترمیمی ایکٹ اوراین آرسی سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

'امت شاہ سے سی اےاے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی'

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 7:41 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:52 PM IST

دہلی تشدد پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابنر جی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ دہلی میں امن کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کریں۔

'امت شاہ سے سی اےاے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھونیشور میں منعقد ایسٹرن ریجنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں شریک تھیں ۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

شمال مشرقی علاقائی سلامتی کونسل کی میٹنگ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں بھونیشور میں منعقد ہوئ ۔جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نوین پٹنائیک شریک ہیں ۔

میٹنگ کے بعد ممتا نے دہلی کے واقعہ پرتبصرے کرتے ہوئے کہاکہ دہلی کا المیہ افسوسناک ہے ، امن کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائی کی جانی چاہئے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میٹنگ میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹنگ میں ملک کی داخلی سلامتی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتابنرجی نے کہا کہ امت شاہ سے ریاست میںکوئلے کے نرخوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئلے کے سیس پر بعد میں بات کی جائے گی۔ میٹنگ میں شمال مشرقی ریاستوں کو زیادہ اہمیت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امت شاہ نے شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ملاقات کے دوران مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چوں کہ میٹنگ کے ایجنڈے میں یہ شامل نہیں ہے۔

گزشتہ دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد سے ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ریاست کے تمام اضلاع میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف جلسے وجلوس کررہیں ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے علاوہ کانگریس اور بایاں محاذ کی تمام حلیف جماعتیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دہلی کے شاہین باغ کی طرح کولکاتا کے پارک سرکس میں بجی گزشتہ دومہینوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گھریلو خواتین دھرنے پر بیٹھیں ہوئی ہیں۔ خواتین کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے ۔ وہ آزاد بینر کے تلے نئے قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.