مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کے تئیں ناراضگی ہے اور عوام بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کو پسند نہیں کررہے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ تحریک ہندوستانی شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے۔بھارت کے دستور کی حفاظت کیلئے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور کرناٹک میں آگ لگی ہوئی ہے۔عوام سڑکوں پر ہے اورپولس کے ذریعہ تحریک کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے گزشتہ دنو ں دہلی کے رام لیلامیدان میں وزیرا عظم کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیرا عظم مودی بول رہے ہیں کہ ان کے دور حکومت میں این آر سی پر کوئی بات ہی نہیں ہوئی ہے۔ دوسری طرف پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک امیت شاہ این آر سی لانے کی بات کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں ملک کے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھارتی عام پرُسکون زندگی گزارناچاہتے ہیں لیکن مرکزی حکومت غیرآئینی پالیسی بناکرانہیں پریشان کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ریلی کے دوران ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت والی مزکزی حکومت ،شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آت سی کے خلاف اے اے،چھی چھی کے نعرے لگے۔
اس کے علاوہ سی اے اے، این آر سی لجا لجا،بی جے پی لجا لجا۔بی جے پی شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔یہ نعرہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ گزشتہ ہفتے سوموار کو لگایا تھا۔