ETV Bharat / state

By Poll Result 2023دھوپ گوری ضمنی انتخاب میں جیت سے ممتا بنرجی خوش - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دھوپ گوری اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم 'انڈیا' کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انڈیا نے جہاں جہاں جیت حاصل کی، اس کے لیے میں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ Bengal CM Mamata on By Poll Result 2023

دھوپ گوری ضمنی انتخاب میں جیت سے ممتا بنرجی خوش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 12:33 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ میں دھوپاگوری کے ووٹروں کو ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے پر شکریہ ادار کرتی ہوں اور جیت کے لیے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ لوک سبھا میں اس سیٹ پر بی جے پی کو تقریباً 19 ہزار کی برتری حاصل تھی۔ یہ ان کا گڑھ تھا اور ان کے سینئر لیڈران ایک ماہ تک وہاں رہے۔ ہر ہوٹل بک ہو چکا تھا۔ کوئی جگہ نہیں تھی جہاں کوئی جا سکتا تھا۔' یہ ہمارے لئے بڑی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ عام لوگ بی جے پی سے اکتا چکے ہیں۔ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے عام لوگ پریشان ہیں۔ ان کی پریشانی دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے کبھی کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا کا عام لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TMC Win Dhupguri By Poll دھوپ گوڑی ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں سات حلقوں میں سے چار میں بی جے پی کی جیت ہوئی ہے۔ تری پورہ میں دو سیٹوں پر بی جے پی کی جیت ہوئی ہے۔ تری پورہ میں ووٹنگ کس ماحول میں ہوئی سب جانتے ہیں۔ تریپورہ میں لوک سبھا کے صرف 2 حلقے ہیں۔ یہ ٹیم 'انڈیا' کی بڑی جیت ہے۔ملک کے عوام آہستہ آہستہ سمجھنے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.