ETV Bharat / state

Mamata Banerjee On GST وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی نا دینے کی دھکمی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جنگل محل میں ایک بار پھر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت منریگا اسکیم کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کررہی ہے۔ مرکزی لیڈران سے بات کی ہے مگر اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ Mamata Banerjee On GST

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی مرکزی حکومت کو جی ایس ٹی نا دینے کی دھکمی

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 7:55 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جی ایس ٹی کو روکنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مرکزی حکومت مختلف شعبوں میں ریاست کے واجبات کا تصفیہ نہیں کرتی ہے تو وہ مرکزی حکومت کو ریاست سے بھی جی ایس ٹی وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔West Bengal CM Mamata Banerjee On GST

وزیر اعلی نے برسا منڈا کی سالگرہ کے موقع پر جھارگرام میں ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ ممتا کے جھاڑگرام کے دورے کا بنیادی مقصد پنچایت انتخابات سے پہلے جنگل محل میں رہنے والے قبائلی برادری کے دل جیتنا ہے۔

جھاڑگرام میں میٹنگ سے وزیر اعلیٰ نے مرکز کی محرومیوں پر بات کی۔ جنگل محل کے بڑے حصے کے لوگ سو دن کے کام جیسی سماجی اسکیموں پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کی رقم روک دی ہے۔ جھاڑگرام میں میٹنگ سے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس سے قبل میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے اور واجب الادا رقم کی درخواست کی ہے۔اب میں کیا کروں ، انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کےلئے مرکزی حکومت فنڈ نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MNRGES Fund Issue بقیہ فنڈ کے لئے مرکزی حکومت کا پیر پکڑنا پڑے گا کیا؟

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکزی حکومت دراصل ریاست کو واجب الادا رقم نہ دے کر عام لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر وہ روپے روک سکتے ہیں ہم بھی روپے سکتے ہیں ۔آپ یک طرفہ جی ایس ٹی کی رقم نہیں روک سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک عوام کےلئے ہوتا ہے نہ ملک لیڈر کےلئے ہوتا ہے آپ میرا پیسہ لیں گے اور غریبوں کو نہیں دیں گے، ایسا نہیں ہو نے دیا جائے گا

تاہم وزیر اعلیٰ نے رقم روکنے پر ریاستی اپوزیشن پارٹی بی جے پی کو بھی براہ راست نشانہ بنایا انہوں نے کہاکہ کچھ اپوزیشن پارٹیاں بنگال کی ترقی نہیں چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوا م مرکزی حکومت کے اس اقدامات کا جواب دے گی۔West Bengal CM Mamata Banerjee On GST

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.