ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ انکاؤنٹر میں 10 ماؤنواز مارے گئے - CHHATTISGARH ENCOUNTER

چھتیس گڑھ کے ڈنڈاکرنیم میں سیکوریٹی فورسس اور ماؤںنوازوں کے درمیان انکاونٹر میں 10 ماؤنواز ہلاک ہوگئے، فورسس نے بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کرلیا۔

چھتیس گڑھ انکاؤنٹر میں 10 ماؤنواز مارے گئے
چھتیس گڑھ انکاؤنٹر میں 10 ماؤنواز مارے گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2024, 4:08 PM IST

حیدرآباد : چھتیس گڑھ کا ڈنڈاکرنیم ایک بار پھر بندوقوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ سکما ضلع میں ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 10 ماؤنواز مارے گئے۔ انکاونٹر کے بعد پولیس نے خودکار رائفلوں سمیت متعدد ہتھیار ضبط کرلئے۔ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد کہ ماؤنواز اڈیشہ کی سرحد سے چھتیس گڑھ میں داخل ہوئے ہیں، سیکوریٹی فورسس کی جانب سے کاروائی کی گئی۔ ڈی آر جی ٹیم نے جنوبی سکما کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ڈنڈاکرنیم میں، جس علاقے میں ماؤنوازوں چھپے ہونے سے متعلق اطلاعات تھی اس علاقہ کو گھیر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی نکسلیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ اب تک 10 ماؤنوازوں کی لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (بستر رینج) سندرراج نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکار صبح سے بھیجی تھانے کے جنگلاتی علاقے میں نکسل مخالف آپریشن میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوراج گوڑہ، دنتیس پورم، نگرم اور بھنڈارپدر گاؤں کی جنگلاتی پہاڑیوں میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار بشمول آئی این ایس اے ایس رائفل، اے کے 47 رائفل اور سیلف لوڈنگ رائفل ضبط کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا تلاشی آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں انکاونٹر شروع، جموں و کشمیر میں گذشتہ 3 دنوں میں چوتھا تصادم - Encounter in JK

دوسری جانب وزیر اعلی وشنو دیو سائی نے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح امن کے ذریعہ ترقی اور بستر کے علاقے میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکما سمیت بستر خطہ میں امن کا دور لوٹ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کا خاتمہ یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کو مارچ 2026 تک ختم کرنے کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے طے کردہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.