ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شولہ انا مسجد کے نئے گیٹ کا افتتاح کیا - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کولکاتا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عید سے قبل شولا انا مسجد سے متعصل علاقے میں نئے گیٹ کا افتتاح کیا۔ ممتا بنرجی نے بھوانی پور اسمبلی حلقہ انتخاب جیتنے کے بعد مسجد کا نیا گیٹ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔وزیراعلیٰ نے اپنے وعدے کو پورا کیا۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شولہ انا مسجد کے نئے گیٹ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 7:21 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ اقبال پور میں واقع شولہ انا مسجد سے متصل علاقے میں نئے سولانہ گیٹ کا افتتاح کیا۔ ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم سمیت کابینہ میں شامل دیگر وزرا بھی موجود تھے۔ بھوانی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے حلقے کا دورہ کیا۔ مقامی باشندوں کےساتھ ملاقات کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ نے مسجد کے حکام سے شولہ انا مسجد کا نیا گیٹ بنانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو سے نکل کر سیدھے شولہ انا مسجد پہنچیں۔ اس کے بعد انہوں نے مسجد کے نئے تعمیر شدہ گیٹ کا افتتاح کیا۔ مسجد کے گیٹ کے افتتاح کے دوران وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاستی وزیر اور کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم بھی موجود تھے۔ ممتا بنرجی نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم کو ہدایت دی ہے کہ اس علاقے کی ترقی کے لئے مزید کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Calls MK Stalin وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو فون

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال ہی ملک میں واحد ریاست ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر خوشی خوشی ایک ساتھ رہتے ہیں۔ بنگال میں برسوں سے یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی طبقے کے لئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.