كولكاتا: ملك كی دوسری ریاستوں كی مغربی بنگال میں بھی 75 ویں یوم آزادی كے موقع پر تمام اضلاع میں آزدی كا امرت مہوتسو جشن منانے كا سلسلہ جا ری ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی كولكاتا كی مشہور ترین سڑك ریڈ روڈ پر قومی پرچم كشائی كی اور اس موقع پر آدیباسی خواتین كے ساتھ رقص بھی كیا۔ Independence Day Celebration in Kolkata
مغربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا اور اس كے اطراف كے اضلاع جنوبی 24 پر گنہ، شمالی 24 پر گنہ اور ہوڑہ میں گذشتہ دوپہر سے موسلادھار بارش كا سلسلہ جاری ہے۔ اس كے باوجود ریاست كے تمام اضلاع میں یوم آزادی كے جشن منانے كا سلسلہ جوش و خروش كے ساتھ جاری ہے۔
دارالحكومت كولكاتا میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش كا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان كولكاتا كی مشہور ترین سڑك ریڈ روڈ میں پر ترنمول كانگریس كی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے پرچم كشائی كی اور تقریب میں موجود آئی پی ایس، آئی اے ایس اور دیگر اعلیٰ حكام كے ساتھ ساتھ مغربی بنگال كے عوام كو یوم آزادی كی مباركباد دی۔
ریڈ روڈ پر پریڈ كے دوران ریاست كے مختلف اسكولوں اور سماجی اداروں كی جانب سے ثقافتی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس نمائش میں طلبہ وہ طالبات نے بڑی تعداد میں شركت کی۔ اس كے علاوہ بنگال كے تاریخی واقعات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اس كے علاوہ شمالی 24 پرگنہ كے تاریخی بیركپور كے گاندھی گھاٹ پر مغربی بنگال كے گورنر ایل گنیشن نے پرچم كشائی كی تقریب میں شركت كی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں كہا كہ ریاست مغربی بنگال كی ترقی كے دور میں تمام لوگوں كو تعاون كرنے كی ضرورت ہے۔ ریاست كی ترقی كی بدولت ہی عام لوگوں كی ترقی ہو سكتی ہے۔