کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ایک خصوصی میٹنگ کے دوران بنگلہ فلموں کے مشہور اداکاردیپک ادھیکاری(دیو)کو محکمہ سیاحت کے سفیربنانے کی تجویز پیش کی۔ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ کی تجویز عملددرآمد جلد ہی کی جائے گی ۔اسی درمیان وزیراعلیٰ نے کہاکہ شاہ رخ جیسا وہ ہیں برانڈ ایمبیسیڈر ہی رہیں گے۔
-
Planning is essential for the industrial development of a state!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Hon'ble CM Smt. @MamataOfficial's able leadership will guide us in planning, executing, and succeeding in all our ambitious projects.
The industry-government collaboration will boost Bengal's economy further! pic.twitter.com/QxXzmo6VLY
">Planning is essential for the industrial development of a state!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 15, 2023
Hon'ble CM Smt. @MamataOfficial's able leadership will guide us in planning, executing, and succeeding in all our ambitious projects.
The industry-government collaboration will boost Bengal's economy further! pic.twitter.com/QxXzmo6VLYPlanning is essential for the industrial development of a state!
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) March 15, 2023
Hon'ble CM Smt. @MamataOfficial's able leadership will guide us in planning, executing, and succeeding in all our ambitious projects.
The industry-government collaboration will boost Bengal's economy further! pic.twitter.com/QxXzmo6VLY
وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور اعلیٰ حکام کے ساتھ بنیادی طور پر مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری اور روزگار سمیت کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ ختم ہونے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اچانک دیو سے کہاکہ جو ایک مخصوص نشست پر بیٹھے تھے، کیا آپ کو کچھ کہنا ہے؟ دیو نے وزیر اعلیٰ کے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ان سے کہا کہ بنگال کا برانڈ ایمبیسیڈر مت بنو۔وزیراعلیٰ کی بات سن کر وہ ادھر ادھر دیکھنے لگے۔
گھٹال سے رکن پارلیمان اور اداکار کے جواب دینے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ محکمہ سیاحت کے اعلیٰ حکام کو اداکار دیو کو برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی تجویز دی۔ محکمہ سیاحت دیو کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:Nandigram Anniversary نندی گرام واقعہ چودہ شہیدوں اور تشدد کے لا تعداد متاثرین کی ایک افسوسناک یاد، ممتا بنرجی
اس کے بعد انہوں نے کہاکہ شاہ رخ خان جیسے ہیں ویسے ہی رہیں گے۔لیکن شاہ رخ مصروف ہیں، ان کے پاس وقت نہیں ہے۔اس کے باوجود شاہ رخ خان ہی بنگال کے برانڈ ایمبیسڈر رہے گے۔محکمہ سیاحت کو بنگال کو لے کر ایک ویڈیو بنانے کی ہدایت دی ہے جس میں اداکار دیو بھی ہوں گے۔