ETV Bharat / state

امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت دیگر ریاستوں کے وزراء علیٰ نے دہلی تشدد پر قابو پانے میں ناکامی پر وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 6:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:24 PM IST

اڑیسہ کے بھونیشور میں سکیورٹی امور سے متعلق اہم میٹنگ میں شرکت کر نے پہنچی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شمالی مشرق دہلی تشدد پر قابو پانے میں ناکامی پر وزیرداخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔

امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

مغربی بنگال کی ممتابنرجی نے کہاکہ دہلی تشدد پر قابو پانے میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مرکی حکومت نے دہلی تشدد کے لئے ذمہ دارانہ رول ادا نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دارلحکومت دہلی کے شمال مشرق علاقے میں پانچ دنوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران تیس سے زیادہ افراد کی موت ہو ئی۔ درجنوں مکانات اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی لیکن مرکزی حکومت خاموش رہی۔

امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ ایسی کیا وجہ تھی کہ مرکزی حکومت نے تشدد روکنے کے لئے سخت قدم نہیں اٹھائی۔ مرکزی حکومت کی خاموشی کی وجہ سے متعدد لوگوں کی موت ہوئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں صرف تنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ دہلی میں جلد سے جلد حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جائے۔ ورنہ مستقبل میں مزید نقصانات ہو سکتے ہیں۔

امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ دہلی میں پانچ دنوں تک جاری تشدد کے سبب میں ہی نہیں بلکہ بھارت کے تمام لوگوں کو مایوسی ہوئی۔ اس واقعے پر بے حد افسوس ہے ۔ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حالات خراب ہیں لیکن کسی اس کی کوئی پراہ ہی نہیں ہے۔

ممتابنرجی کے مطابق تشدد کے دوران آ ئی بی افسر اور پولیس ہلکار سمیت عام لوگوں کی موت پر افسوس ہے۔ ان کے گھروالوں سے ہمدردی ہے لیکن کچھ ذمہ داریاں ہماری بھی ہیں جنہیں ہمیں نبھانی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 فروری کو دہلی کے شمال مشرق میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت اور اس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد کی موت ہو ئی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.