ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کا امت شاہ پر جھوٹ بولنے کا الزام - ممتا بنرجی کا مرکزی حکومت پر نشانہ

ریاست مغر‌بی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر بھڑاس نکالتے ہوئے اسے جھوٹ بولنے والی سیاسی جماعت قرار دیا ہے

ممتا بنرجی کا امت شاہ پر جھوٹ بولنے کا الزام

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 10:41 PM IST

مغر‌بی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔وزیر داخلہ امت شاہ ،بی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے تمام رہنما ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو مذہب کے نام پر سیاست کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن بی جے پی دل بدل کے کھیل میں مصروف ہے۔پورے ملک میں ایسی سیاسی جماعت ڈھونڈنے سے نہیں ملے گی۔ ریاستی حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچایا ہے۔واضح رہے کہ مدنی پور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے مغربی بنگال کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ہماری حکومت نے جتنے منصو بوں کو عام لوگوں تک پہنچایا ہے، اتنی تو ملک کی دوسری ریاستوں کی حکومتیں نہیں کر پائی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے ایک روپیہ نہیں ملتا ہے، اس کے باوجود ہماری حکومت عوام تک تمام ترقیاتی منصوبوں کو پہنچائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور ایں پی آر کی مخالفت کرتی رہوں گی۔اس کے لئے میری جان کیوں نہیں چلی جائے۔متوا سماج،راج بنشی سمیت تمام آدیباسی سمیت تمام غیر ملکی جو اقوام متحدہ ریفیوجی ایکٹ کے تحت بنگال میں رہتے ہیں وہ تمام بھارتی شہری ہیں۔ کسی کے کچھ کہنے سے کوئی غیر ملکی نہیں ہو جاتا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.