ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر الیکٹرانکس اور پرنٹ کو خریدنے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں اپنی بدولت انتخابات لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اس لئے میڈیا والوں کی مدد لے رہی ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر چند اخبارات اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ لوگوں کو گمراہ کرنے کی ذمہ داری اٹھا رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے بی جے پی سے بنگال کو نجات دلانے کی اپیل کی ہے۔ بی جے پی بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے میں مصروف ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بیرونی ریاستوں سے رہنما بنگال آتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرکے چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو نہ بنگال کی تاریخ کا علم ہے اور یہاں کی عظیم شخصیات کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل ہے۔
ممتا بنرجی کے مطابق ایسے لوگ بنگال میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے نہ ریاست کی ترقی ہو گی اور نہ عوام کی بھلائی۔
مزید پڑھیں:
ممتا نے سابق کھلاڑیوں اور کلبوں کو مالی مدد دینے کا اعلان کیا
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی دو دنوں کے بردوان اور مرشدآباد کے دورے پر ہیں۔ بدھ کے روز ممتا بنرجی مرشدآباد میں عوامی جلسے کو خطاب کریں گی۔