ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Parkash Singh Badal پرکاش سنگھ بادل کی موت پر ممتا نے تعزیت کا اظہار کیا - وزیر اعلی ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سابق وزیراعلیٰ کو تجربہ کار سیاسی رہنما اور اچھا انسان قرار دیا ہے۔

بادل کی موت پر ممتانے تعزیت کا اظہار کیا

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 6:39 PM IST

Updated : Apr 26, 2023, 6:56 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کیا کہ ’میں پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کی موت سے بے حد افسردہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہے‘۔ انہوں نے بادل کو عوامی لیڈر اورناقابل تسخیر ہمت والاشخص بتایا اور کہا کہ انہوں نے اپنی ریاست کی ترقی میں بہت تعاون دیا۔ پنجاب کے لوگ انہیں سیاسی رہنما کم ہمدرد انسان زیادہ سمجھتے تھے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں اور اس صدمے سے ابھر نے کے لئے دعا کر رہی ہوں۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی، رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن سمیت دیگر پارٹی کے رہنماوں نے بھی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ کی موت پرتعزیت کا اظہار کیا۔ سی پی آئی ایم کے رہنماوں نے بھی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:MP Shatrughan Sinha چند گھبرائے ہوئے لوگ نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں، شتروگھن سنہا

واضح رہے کہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی بادل نے گزشتہ روز منگل کو موہالی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کی موت پر قومی سیاسی رہنماوں نے تعزیت پیش کی ہے۔ بادل پانچ بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں جنہوں نے سرپنچ کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز کیا تھا۔ انکی رحلت پر مرکزی حکومت نے دو روز تک ملک بھر میں سوگ مانے کا اعلان کیا ہے جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ پرکاش سنگھ بادک کی سیاسی زندگی کافی اتار چڑھاؤ کی حامل رہی ہے۔ انکی سیاسی جماعت اکالی دل بادل، مرکز میں حکمران بی جے پی کی حلیف تھیں لیکن کسان تحریک کے دوروان پارٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی۔

Last Updated : Apr 26, 2023, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.