مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ 2015میں شیلانگ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں لیکچر دیتے ہوئے وہ گرگئے اور موقع پر ہی ان کا انتقال ہوگیا۔
15اکتوبر1931کو تمل ناڈو کے رامیشور میں پیدا ہونے والے ابو فاخر، زین العابدین عبدالکلام بھارت کے 11ویں صدر کے طور پر 2002سے 2007کے درمیان کام کیا ہے۔کانگریس اور بی جے پی دونوں نے متفقہ طور پر عبدالکلام کو منتخب کیا تھا۔
انہیں عوامی صدر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کو تعلیم اور عوامی بیداری کیلئے وقف کردیا تھا۔