ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مرکزی حکومت پر شدید تنقید

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 12:05 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر سازش کے تحت ریاست میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی کی مرکزی حکومت پر شدید تنقید

مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ ان دنوں بنگال کے دورے پر ہیں اور ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی بھی مرکزی حکومت پر تنقید کرنے کا کوئی موقع گنوانا نہاں چاہتی ہیں۔

مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے ان کے خلاف سازش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مغربی بنگال میں ان دنوں آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت تمام سبزیوں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔وزیراعلی کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت ریاست میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے لیکن ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن مرکزی حکومت ہمیں کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔ممتا بنرجی کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے نہ کچھ کر رہی نہ ہمیں کچھ کرنے دے رہی ہے۔

ریاستی حکومت کو اختیار دیا جائے کہ ضروری اشیا اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل کرے۔ نبنو میں میٹنگ کے دوران وزیر اعلی ممتابنرجی نے چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو حکم دیا کہ بازاروں کا سروے کر کے ایک رپورٹ تیار کرے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر بازاروں میں ضروری اشیاء اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا حائے گا۔ چیف سکریٹری کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر سبزی فروش قیمتوں میں من مانی کر رہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.