ETV Bharat / state

Mamata Banerjee On Opposition Alliance ممتا بنرجی کی اپوزیشن جماعتوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل - شمشیرگنج میں عوامی جلسے

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایک بار پھر تمام اپوزیشن جماعتوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متحد ہو کر الیکشن لڑنے سے بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ اس لئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آجانا چاہئے۔

ممتابنرجی کی اپوزیشن جماعتوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

author img

By

Published : May 5, 2023, 3:18 PM IST

ممتابنرجی کی اپوزیشن جماعتوں سے بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ مذہب کے نام پر سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت اسی ہے جو مذہب کے نام پر سیاست کرکے ملک کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔اس سیاسی جماعت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہی ہمارا اہم مقصد ہے۔انہوں نے ملک کی تمام سیکولرپسند سیاسی جماعتوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

شمشیرگنج میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہم متحد ہوجاتے ہیں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔اس کی شکست کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں ایک پلیٹ فارم آنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں چند سیاسی جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے اور مستقبل مزید سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونے والی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر این آر سی کو لے کر مرکزی حکومت پر بھڑاس نکالی ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں بنگال کی عوام سے وعدہ کرتی ہوں، ہم نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کو لاگو نہیں کریں گے اور نہ ہی کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee At Maldah مغربی بنگال میں این آرسی کی اجازت نہیں دی جائے گی: ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے این آر سی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ این آر سی کے نام پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پولرائزیشن کی سیاست کو ریاست میں بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.