ETV Bharat / state

'وزیراعلیٰ کی پرُامن ماحول میں احتجاج کرنے کی اپیل' - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف ممتا بنرجی نے آج دوسرے دن بھی جلوس کی قیادت کی۔وزیر اعلیٰ نے پرامن ماحول میں احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

'وزیراعلیٰ کی پرُامن ماحول میں احتجاج کرنے کی اپیل'

author img

By

Published : Dec 17, 2019, 8:39 PM IST

سوموار کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی کولکاتا کے ریڈروڈ سے جلوس کا آغاز کیا تھا اور آج جادو پور کے بس اسٹینڈ سے جلوس کا آغاز ہوا۔

'وزیراعلیٰ کی پرُامن ماحول میں احتجاج کرنے کی اپیل'

اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

انہوں نے نئے قانون کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باہری لوگوں کو شہریت دینے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے مگر سالوں سے ملک میں رہنے 4لاکھ افراد شہریت کیلئے منتظر ہیں۔

انہیں نظرانداز کردیا گیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ این آر سی کی وجہ سے درجنوں افراد نے خودکشی کی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بھی این آر سی کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ ان اموات کیلئے کون ذمہ دار ہے۔مرکزی حکومت لوگوں کو ریاست سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی بل قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہورہا ہے۔کیرالہ،پنجاب، مدھیہ پردیش، راجستھان اوربہار میں بھی اس کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ممتابنرجی نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کو ملک کے عوا م نے رد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں مرکزی حکومت کی جانب سے پاکیے گیے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پرُتشددن مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مظاہرے کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں عام لوگ سڑکوں پر اتر آ ئے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں ٹرینیں معطل کردی گئی ہے جبکہ قومی شاہراوں پر ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہے۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.