ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 200 کروڑ روپے کا فنڈ مختص - مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی

بنگال حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس سے متاثر مریضوں کے علاج کے لئے 200 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔

کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے 200 کروڑ روپے کا فنڈ مختص

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 9:44 PM IST

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 200 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے 200 کروڑ روپے کا فنڈ مختص

چونکہ اس وقت تک کورونا وائرس کی کوئی خاص دوا نہیں آئی ہے۔ اس لئے اس بیماری کی روک تھام میں کام آنے والے دواؤں کا اسٹاک جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت نے این 95 ماسک کا آرڈر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بنگال میں اب تک ایک بھی مریض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔مگر کئی افراد کو خصوصی نمونہ میں رکھا گیا ہے۔میٹنگ میں وزیرا علیٰ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تیاریاں رکھی جائیں۔

میٹنگ کے بعدنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے کی مدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھا م سے بچنے کیلئے ہی ریاست کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھانے کے فیصلہ کیاگیاہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ آنگن واڑی مراکز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم آنگن واڑی سنٹر کے بچوں کو 2 کلو چاول اور دیگر کھانا ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں پہلے ہی420,000افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ان کا 5000 سے زائد افراد سے باقاعدہ رابطہ ہے۔

مغربی بنگال حکومت نے احتیاطی تدابیر کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں۔اس سے قبل حکومت نے 31مارچ تک اسکول و کالج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ریاستی سیکریٹریٹ میں آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسکول اب 15اپریل تک بند رکھا جائے گا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست کے تمام آنگن واڑی کے مراکز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے سنیما گھروں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ تمام ثقافتی اور کلچر پروگرام بھی بند کرنے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.