ETV Bharat / state

ریاستی اسمبلی میں ممتا بنرجی برہم - وزیر اعلی ممتا بنرجی

ریاستی اسمبلی میں ملازمین کے ڈی اے کی ادائیگی کے سوال پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی برہم ہو گئیں۔

بقایہ ڈی اے کی ادائیگی کے سوال پر ممتا بنرجی برہم

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 10:19 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:11 AM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسمبلی میں ڈی اے کے اضافے پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کے پاس اگر روپے آئیں گے تو سرکاری ملازمین کے بقایہ ڈی اے کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔'

گورنر کے خطبے پر تحریک شکریہ بحث کے دوران سی پی ایم کے ممبر اسمبلی امجد حسین نے سرکاری ملازمین کے بقایہ ڈی اے کی ادائیگی کا معاملہ اٹھایا۔

اس کے جواب میں ممتا نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس بقایہ ڈی اے کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں ہے۔ پے کمیشن کی سفارشات پر تنخواہ میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

2020جنوری سے ریاستی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔وزیر خزانہ امیت مترا نے بجٹ کی تجویز میں کہا کہ ریاست میں تنخواہ کا نیا ڈھانچہ نافذ کرنے کےلئے تقریباً 7000 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے ۔حکومت نے اپنی استطاعت کے مطابق کام کیا ہے ۔

بقایہ ڈی اے کی ادائیگی کے سوال پر ممتا بنرجی برہم
بقایہ ڈی اے کی ادائیگی کے سوال پر ممتا بنرجی برہم

وزیر اعلیٰ نے ریاست میں خواتین کے تحفظ کے اضافے سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی ہے۔ لیکن چند لوگ افواہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پولس انتظامیہ کو ہم نے ہدایات جاری کر رکھی ہے کہ خواتین کی شکایت فوری ایف آئی آر درج کرنے اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ان لوگوں کے بنگال میں خواتین کے تحفظ کا سوال اٹھانے پر کہا کہ انہیں دیگر ریاستوں کی صورت حال پر بھی غور کرنا چاہیے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.