مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا دیدی کیا آپ نے شاردا گروپ کے بوس سدیتو سین اور روز ویلی گروپ کے چیر مین گوتم کندو سے کالمپونگ میں خصوصی طور پر ملاقات نہیں کی تھی؟۔
ریاست پر قرضوں کا بوجھ کیوں بڑھ رہا ہے؟عوام سے لوٹے گئے روپے کب واپس ہوں گے؟ آخر اب آپ کی پینٹنگ کوئی کیوں نہیں خریدتا ہے؟۔
ممتادیدی آپ نے ملک میں جمہوریت کے خاتمہ پر سوال اٹھایا تھا آخر بنگال میں جمہوریت کب بحال ہوگی۔بنگال میں پ ولس کے وزیر کون ہیں؟
آپ آر ایس ایس کے خلاف خوب بولتے ہیں مگر آپ کے دور اقتدار میں ہی آر ایس ایس کی طاقت میں اضافہ کیوں ہوا ہے۔
گزشتہ 8برسوں میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی انڈراسٹیننگ کی وجہ سے ریاست میں درجنوں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔
سی پی ایم نے سوال پوچھاہے کہ دیدی نے 2016کے اسمبلی انتخابات میں کہا تھا کہ اگر امیدواروں کے نام کے اعلان سے قبل ناردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سامنے آتا تو وہ اس میں ملوث افراد کو ٹکٹ نہیں دیتی۔
مگر آپ اپنی بات سے منحرف ہوگئی لوک سبھا انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیا اور ناردا میں ملوث لیڈروں کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔