ETV Bharat / state

مغربی بنگال: چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان میٹنگ ناکام - مغربی بنگال بس کرائے میں اضافہ

مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان کرائے میں اضافے کو لے کر ہونے والی میٹنگ ناکام ہو گئی ہے، جس سے اب ریاست میں بس ہڑتال کا خدشہ ہے۔

مغربی بنگال: چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان میٹنگ ناکام

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 4:09 PM IST

مغربی بنگال کے چیف سکریٹری الاپن بنرجی اور بس مالکان کے درمیان بس کے کرائے کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان بس کرائے سمیت متعدد مطالبات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں کے درمیان گھنٹوں تک بات چیت جاری رہی۔لیکن کئی گھنٹوں تک بات چیت ہونے کے باوجود کسی بھی مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلا، جس پر بس مالکان نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

مغربی بنگال: چیف سکریٹری اور بس مالکان کے درمیان میٹنگ ناکام
ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے کہا کہ بس مالکان کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔ فی الحال بس کے کرائے میں اضافے کو لے اتفاق رائے نہیں بن پائی ہے۔جوائنٹ کونسل آف بس سنڈیکیٹ کے جنرل سیکرٹری تپن کمار بنرجی نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بس کے کرائے میں اضافہ ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے، اس کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ منی بس اور بس مالکان گزشتہ چند مہینوں سے بس کے کرائے میں اضافے کو لے کر حکومت پر مسلسل دباؤ بنائے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.