73 ویں یوم آز ادی کےموقع پر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے سوشل میڈیا لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف پرُ امن احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا۔'
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کی 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کر تی ہوں۔ آزادی بڑی مشکل سے ملی ہے۔ اس کا احترام ہرحال میں ضروری ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں ملک اور اپنے شہریوں کی حفاظت کی فکر ہے۔ جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف پرُامن احتجاج جاری رہے گا۔'
ممتابنرجی کاکہنا ہے کہ چند مٹھی بھر لوگ پورے ملک میں افراتفری برپا کررکھا ہے۔ ان لوگوں کی وجہ سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے۔لیکن ہم لوگوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیا ر ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر آئیے عہد کر تے ہیں کہ ملک کو کسی بھی قیمت پر تقسیم نہیں دیں گے ۔ملک کے تمام مذاہب کو ایک ساتھ ایک پلٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ غلط اور صحیح پر بات کرنا ہمارا آیئنی حق ہے ۔ہر ایک کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا آیئنی حق ہے ۔ اس پر کوئی پابندی عائد کرتا ہے تو انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔