ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کو بہت جلد ریاست کا درجہ دیا جائے گا: منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اتنی ہی یقینی ہے جتنا ’سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے‘۔

جموں و کشمیر کو بہت جلد ریاست کا درجہ دیا جائے گا: منوج سنہا
جموں و کشمیر کو بہت جلد ریاست کا درجہ دیا جائے گا: منوج سنہا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2024, 5:20 PM IST

بارہمولہ : ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جلد ہی ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے وعدہ کے مطابق بتہ جلد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے کوئی سیاسی کوشش کی ضرورت نہیں ہے۔

جموں و کشمیر کو بہت جلد ریاست کا درجہ دیا جائے گا: منوج سنہا (Etv Bharat)

ایک این جی او کے زیر اہتمام ’رابطہ عوام‘ کے زیرعنوان منعقدہ پروگرام سے ایل جی منوج سنہا نے خطاب کیا، اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ نوجوان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے لیکن کچھ عناصر کی جانب سے پاک اسپانسرڈ عسکریت پسندوں کی مدد کی جارہی ہے جس سے ترقی کا پورا عمل سبوتاژ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والوں کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا جو اندر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں سید علی گیلانی کو خراج پیش کرنے پر جموں میں احتجاج

آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا تقریباً 6 سال کے وقفہ کے بعد کل سے آغاز ہوا۔ تاہم اسمبلی اجلاس کے دوران کافی ہنگامہ دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.